اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات سے متعلق جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ہونیوالی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو 3 سالوں سے مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے، سہیل آفریدی

ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری بھی شریک تھے۔

شرکا نے عمران خان کی صحت، علاج معالجے، قانونی دستاویزات پر دستخط سے روکے جانے اور انصاف تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جبکہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بغیر مشاورت دورہ کشمیر و لاہور، کیا اچکزئی مائنس ہو گئے؟

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکا نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ بجٹ میں عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘