پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں انہیں سفارتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

دفتر خارجہ میں منعقدہ  اس اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت دیگر سینیئر وزارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اجلاس کے دوران خطے میں ابھرتی ہوئی سیاسی و سفارتی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا، حکام نے نائب وزیراعظم کو موجودہ علاقائی حالات سے متعلق تازہ بریفنگ بھی دی۔

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ پرامن حل ہی پائیدار استحکام کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، سفارتی روابط بڑھانے پر زور

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں نے مایوس کیا، پہلے کراچی رورہا تھا اب گلگت بلتستان کی باری ہے، طلال چوہدری

پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی، خطرناک پانیوں کی فہرست سے خارج، بحری تجارت کے لیے بڑا ریلیف مل گیا

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین