قدیم دور کا فلکیاتی کمپیوٹر: لاہور میں تیار کیا گیا اسطرلاب لندن میں نیلامی کے لیے پیش

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں تیار کیا گیا 17ویں صدی کا نایاب فلکیاتی آلہ، جسے قدیم دور کا ‘فلکیاتی کمپیوٹر’ کہا جا سکتا ہے، لندن میں نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ پیتل سے تیار کردہ اسطرلاب تاریخی اور سائنسی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ نادر آلہ کئی برسوں تک جے پور کے شاہی خاندان کے ذخیرے کا حصہ رہا۔ اسے لندن میں سوتھبیز گیلری میں 24 سے 29 اپریل 2026 تک نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس اسطرلاب کی متوقع قیمت تقریباً 94 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث دنیا بھر کے خریداروں اور تاریخ دانوں کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیریئر ہال میں قدیم گاڑیوں کی بہار، 102 سالہ رولز رائس توجہ کا مرکز

ماہرین کے مطابق اسطرلاب اپنے دور کا ایک جدید ترین سائنسی آلہ تھا، جو آج کے اسمارٹ فون جیسی کئی سہولیات فراہم کرتا تھا۔ اس کے ذریعے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات معلوم کیے جاتے تھے، عمارتوں کی اونچائی ناپی جاتی تھی، کنوؤں کی گہرائی معلوم کی جاتی تھی اور فاصلے کا حساب لگایا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ یہ نجومی حسابات اور زائچے بنانے میں بھی استعمال ہوتا تھا۔

Courtesy Sotheby's Close up image of the inscriptions and the ecliptic ring of the astrolabe showcase the fine craftsmanship.
اسطرلاب دھات کی بنی ہوئی گول تختیاں ہوتی ہیں جو وقت معلوم کرنے، ستاروں کا نقشہ بنانے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

اس تاریخی آلے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 17ویں صدی کے اوائل میں لاہور میں تیار کیا گیا تھا، جب مغل دور میں لاہور ایسے سائنسی آلات کی تیاری کا اہم مرکز بن چکا تھا۔

یہ اسطرلاب 2 بھائیوں، قیوم محمد اور مقیب محمد نے تیار کیا تھا، جو مغل دربار کے ماہر کاریگر تھے۔ انہوں نے یہ آلہ مغل امیر آقا افضل کے لیے بنایا تھا، جو شہنشاہ جہانگیر اور شاہجہان کے دور میں خدمات انجام دیتے رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان بھائیوں نے صرف 2 ایسے اسطرلاب تیار کیے تھے، جس کے باعث یہ نمونہ انتہائی نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قدیم ترین فن پارے: انڈونیشیا میں 68 ہزار سال پرانی پینٹنگ دریافت

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاریخی شے کی نیلامی مغل دور کی سائنسی ترقی، مہارت اور اختراع کا شاندار ثبوت ہے، اور توقع ہے کہ یہ دنیا بھر کے مؤرخین، سائنس دانوں اور عجائب گھروں کی دلچسپی کا مرکز بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟