عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، بھٹو کی پھانسی کی وجہ بننے والی دفعہ بھی شامل

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ جمیل شہید میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں قتل اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ عبدالرزاق کے قتل کے خلاف وکلاء کی مختلف تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

عبدالرزاق شر عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار تھے۔عمران خان کے خلاف آئِین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کیس میں کارروائی شروع کرنے کے حوالے سے آج سماعت بھی مقرر تھی تاہم عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے سبب آج بلوچستان ہائیکورٹ میں غداری کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق شر نے سابق وزیراعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی و آئین کے آرٹیکل 6 سے روگردانی پر درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد نے 15 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی اعانت جرم سے متعلق تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت سزائے موت دی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمے کے مطابق مدعی سراج احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہوئی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں عمران خان اور ان کی پارٹی کے افراد نے اسی رنجش کی بنیاد پر قتل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟