صدر آصف علی زرداری کا شاؤشان میں ماؤ زے تُنگ کے مجسمے پر خراجِ عقیدت

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 صدر آصف علی زرداری نے شاؤشان میں چین کے انقلابی رہنما ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ کیا اور اسٹیچو اسکوائر پر ان کے مجسمے پر پھولوں کا گلدستہ رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایوانِ صدر (میڈیا ونگ) کے مطابق صدر کا استقبال سینئر چینی رہنما لی جیانگ اور شاؤشان ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ژانگ شی ہوئی نے کیا۔ اس موقع پر صدر کو ماؤ زے تُنگ کی زندگی، جدوجہد اور ان عوامل پر بریفنگ دی گئی جنہوں نے ان کی سیاسی سوچ کی تشکیل میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: سفارت کاری سے معاشی تعاون تک، صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ چین ملکی ترقی کے لیے اہم

صدر کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے یادگاری مقامات تاریخی مواد کے تحفظ اور چین کی انقلابی تاریخ سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر نے ماؤ زے تُنگ میموریل میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں عوامی جمہوریہ چین کے بانی رہنما کی زندگی، فکر اور سیاسی ورثے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے میوزیم میں موجود تاریخی نوادرات، ریکارڈ اور تصاویر کا بھی مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

صدر آصف علی زرداری نے ماؤ زے تُنگ کے چین کی تاریخی تبدیلی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقامات کا تحفظ جدید چین کی تشکیل میں مددگار عوامل کو سمجھنے میں اہمیت رکھتا ہے اور قومی ترقی میں تاریخی شعور کو فروغ دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp