صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق چانگشا آمد پر ہونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران صدر آصف زرداری صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ وہ چین کے صوبہ ہونان کے علاقے شاؤشان کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ چیئرمین ماؤ زیدونگ کی جائے پیدائش اور ان کی سابق رہائش گاہ دیکھیں گے۔

دورے کے دوران حکومت سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون، تجارت اور سی پیک کے تحت اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

قبل ازیں صدر آصف علی زرداری لاہور سے چین کے لیے روانہ ہوئے تھے، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے انہیں الوداع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘