بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا علاج مکمل، پمز سے ڈسچارج

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کا عمل مکمل کر لیا گیا، جہاں ماہرینِ چشم نے معائنہ کے بعد انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا اور کامیاب ڈے کیئر طریقہ کار کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ ٹھیک ہوگئی؟

اعلامیے کے مطابق طبی طریقہ کار سے قبل مریض کی مکمل رضامندی حاصل کی گئی، جبکہ ماہرینِ چشم نے تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) کے نتائج میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ مکمل آگاہی اور رضامندی کے ساتھ معیاری طبی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت محمود اچکزئی و دیگر پر برس پڑے

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا اور مریض طریقہ کار سے قبل، دوران اور بعد میں بھی مستحکم رہا۔ بعد ازاں ضروری نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات فراہم کر کے مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘