آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت محمود اچکزئی و دیگر پر برس پڑے

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ خراب تھی تو پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خود کیوں کہاکہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس، سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا کی ویڈیو موجود ہے کہ جس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آنکھ ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کی آنکھ ٹھیک نہیں تھی تو پھر انہوں نے یہ جھوٹ کیوں بولا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر ایسی کوتاہیاں کیوں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں بینائی کم ہوگئی ہے، جس کے بعد آج اڈیالہ جیل میں ان کا چیک اپ کیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے، ہم سرکاری نگرانی میں ہونے والے علاج کو نہیں مانتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی