معروف بیکری کا انوکھا کارنامہ، مٹھائی کے ساتھ چوہا بھی پیک کردیا

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں معروف بیکری سے منسوب ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے شہریوں کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوہن حلوے کے ایک پیک شدہ ڈبے کے اندر زندہ چوہا موجود تھا جسے ایک صارف نے کھولنے کے دوران ریکارڈ کیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے متعلقہ بیکری کے خلاف سخت کارروائی اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ زندہ چوہا ہی پیک کر دیا یہ نظر کیسے نہیں آیا؟

ایک صارف نے سوال کیا کہ مٹھائی پیک کرتے وقت ورکر کو چوہا نظر کیوں نہیں آیا یا پھر پیکنگ کے وقت چوہا بھاگا کیوں نہیں؟ یہ کیسے ممکن ہے؟

مومن مختار لکھتے ہیں کہ میں مانتا ہی نہیں ہوں کہ ایک زندہ چوہا پیک کر کے کیک میں ڈال دیا۔ اگر چوہا واقعی تھا تو اس کو فوراً سیل کریں ورنہ اس خاتون کو قانون کے شکنجے میں لا کھڑا کریں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اتنی صفائی کے باوجود چوہا کیسے ڈبے میں بند ہوگیا جب کہ یہ ایک برینڈڈ سویٹس شاپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کوئی حاسد ہے جو ان کے نام کو خراب کرنا چاہتا ہے۔ چوہا آیا اور ڈبے میں پیک بھی ہوگیا یہ بہت عجیب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں