امریکی ٹی وی میزبان نے میلانیا ٹرمپ کو ’ممکنہ بیوہ‘ قراردیدیا

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیلی ویژن میزبان جمی کامل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی جانب سے اپنی برطرفی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ ان کے حالیہ پروگرام میں کیا گیا مذاق محض مزاح تھا، کسی قسم کی دھمکی نہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 11 جہاز تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

یہ تنازع 23 اپریل کے پروگرام میں اس وقت سامنے آیا جب جمی کامل لائیو! میں وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے ایک طنزیہ حصے میں فرسٹ لیڈی کے بارے میں ایک جملہ کہا گیا۔ اس جملے میں انہیں ’امکاناً بیوہ جیسی چمک رکھنے والی‘ قرار دیا گیا، جس پر بعد ازاں شدید ردعمل سامنے آیا۔

25 اپریل کو ہونے والے اصل ایونٹ کے دوران ایک سیکیورٹی واقعے کے بعد یہ معاملہ مزید حساس ہو گیا، جس پر صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے سخت اعتراض کیا۔

اپنے شو میں ردعمل دیتے ہوئے جمی کامل نے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا مزاحیہ جملہ تھا، جس کا مقصد کسی قسم کی دھمکی دینا نہیں تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف عمر کے فرق پر طنز کیا تھا اور اسے کسی بھی صورت تشدد کی ترغیب کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے تشدد اور خاص طور پر گن وائلنس کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا، مودی حکومت کی عالمی سطح پر سبکی

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جمی کامل کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اے بی سی اور ڈزنی سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میلانیا ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ جمی کامل کا بیان نفرت انگیز اور تشدد کو ہوا دینے والا ہے اور نشریاتی ادارے کو اس پر اقدام کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز