امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا، مودی حکومت کی عالمی سطح پر سبکی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں بھارت کے حوالے سے انتہائی سخت اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے  جہنم کا گڑھا قرار دے دیا ہے۔

برطانوی شہریت کے تناظر میں کی جانے والی اس پوسٹ نے بین الاقوامی سطح پر ایک نیا سفارتی تنازع کھڑا کردیا ہے، جس سے پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی کس غلطی کی وجہ سے بھارت امریکا معاہدہ کھٹائی میں پڑا، امریکی وزیر تجارت نے بتادیا

سفارتی ماہرین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی ملک کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال اس ریاست کی بنیادی انسانی حقوق اور مجموعی صورتحال کی انتہائی ابتر حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان امریکہ اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی خلیج کا واضح اشارہ ہے، جو کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوتوا نظریے پر مبنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

 بین الاقوامی سطح پر بھارت کی اس سفارتی تنہائی کو ‘معرکہ حق’ میں ہونے والی ہزیمت کے بعد ایک اور بڑا دھچکا تصور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارت امریکا میں بھی ریاستی دہشتگردی میں ملوث نکلا

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر کے اس بیان کو بھارت کی توہین قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں جن کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث آج بھارت کو عالمی سطح پر ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 اپوزیشن کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان سے امریکی صدر کو کسی سخت جواب کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کے مابین ثالثی: پاکستان کے نمایاں کردار پر بھارت میں ہنگامہ، کانگریس نے مودی حکومت کو دھو ڈالا

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حالیہ بیانات بھارتی تاریخ کے سیاہ ترین باب کے طور پر دیکھے جارہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد نئی دہلی میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، جبکہ عالمی برادری اس صورتحال کو جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی سفارتی صف بندیوں کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان