پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی دفترِ خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خاموش مگر مسلسل محنت ہی کامیاب سفارت کاری اور امن کے قیام کی بنیاد بنتی ہے۔
As trusted harbingers of international harmony, diplomats are the architects of peace, entrusted with navigating the delicate complexities of international relations through the patient craft of dialogue, empathy, and understanding.
I wish to express my sincere and profound…
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 28, 2026
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سفارت کار بین الاقوامی تعلقات کی پیچیدگیوں کو مکالمے، ہمدردی اور باہمی تفہیم کے ذریعے حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور درحقیقت وہ امن کے معمار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے جنگ کے خاتمے کے لیے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتے ہیں، ایرانی سفیر
انہوں نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ پاکستان کے تجربہ کار اور پیشہ ور سفارت کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وفود کی آمد، مذاکرات کے انعقاد اور انتظامی امور کی تیاری میں غیر معمولی محنت کی۔
رضا امیری مقدم کے مطابق پاکستانی سفارت کار اکثر مذاکرات شروع ہونے سے بہت پہلے ہی ان کی تیاری، رابطہ کاری اور سہولت کاری میں مصروف ہو جاتے ہیں، جو کسی بھی سفارتی عمل کو عملی شکل دینے کے لیے ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان قابل اعتماد اور غیر جانبدار ثالث، مذاکرات بھی یہیں پر ہوں گے، ایرانی سفیر
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی سفارت کاری محض بیانات تک محدود نہیں بلکہ وہ خاموش اور مسلسل محنت ہے جو مکالمے کو ممکن اور امن کو قابلِ حصول بناتی ہے۔ ایرانی سفیر نے پاکستانی سفارت کاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے گہرے احترام اور تشکر کا اظہار کیا۔














