آٹزم سینٹر کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ، اسحاق ڈار کی منصوبہ تیز کرنے کی ہدایت

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) کے لیے قائم کیے جانے والے سینٹر آف ایکسیلینس کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ، خطے کی سلامتی پر اجلاس میں شرکت

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے سینٹر کے مقام کے تعین پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ بندی اور ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینٹر میں معیاری خدمات کی فراہمی، تربیت یافتہ ماہرین کی دستیابی، خصوصی طرز تعمیر اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے تاکہ آٹزم سے متعلق تعلیم، علاج اور تحقیق کے شعبوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوا، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری صحت، اسپیشل سیکریٹری خزانہ، متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام اور شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا