اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کا آغاز، تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع روشن

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین اور حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے ہائی لیول یو ای پاکستان بزنس فورم کا افتتاح کر دیا گیا، جو دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم شروع، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

فورم میں قریباً ایک ہزار اعلیٰ پالیسی ساز، یورپی و پاکستانی کاروباری رہنما، سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے شریک ہیں۔ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اور عالمی سطح پر براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہونے کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بھی ہے، جس کے باعث یہ فورم باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا مقصد صرف تجارتی تعلقات کا جشن منانا نہیں بلکہ انہیں مزید گہرا، متنوع اور ماحول دوست بناتے ہوئے پائیدار سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے معاشی استحکام، ساختی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع پر روشنی ڈالی، جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب کیا۔

اس موقع پر ای یو پاکستان بزنس نیٹ ورک کا بھی آغاز کیا گیا، جس میں پاکستان میں سرگرم 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ پالیسی سازوں سے رابطہ بڑھا سکیں اور نئی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں۔

فورم میں یورپین کمیشن کے تحت گلوبل گیٹ وے پروگرام کے مواقع بھی پیش کیے گئے، جس کے ذریعے 2021 سے 2027 کے دوران 400 ارب یورو تک سرمایہ کاری متحرک کرنے کا ہدف ہے۔

2 روزہ فورم کے دوران 600 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں طے ہیں، جبکہ زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک، گرین لاجسٹکس، پائیدار ٹیکسٹائل اور ذمہ دارانہ کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم 2026 کا انعقاد، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع کا امکان

یہ فورم 70 کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل مشترکہ معیشت کے درمیان اعلیٰ سطح مکالمے اور کاروباری معاہدوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟