اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم شروع، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح یورپی یونین پاکستان بزنس فورم آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

یہ 2 روزہ فورم ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان اپنے سب سے بڑے برآمدی منڈی اور چین کے بعد دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم 2026 کا انعقاد، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع کا امکان

پاکستان کی برآمدات میں خاص طور پر ٹیکسٹائل شعبہ نمایاں ہے، جو ترجیحی تجارتی سہولتوں کے تحت یورپی منڈی تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

فورم کی میزبانی پاکستان میں یورپی یونین کے وفد نے رکن ممالک اور پاکستانی حکومت کے اشتراک سے کی ہے، جس میں پالیسی سازوں، کمپنیوں کے سربراہان، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی روابط کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم مذاکرات سے عملی معاہدوں کی جانب پیشرفت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور یورپی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

یورپی حکام کے مطابق پاکستان میں 300 سے زائد یورپی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جبکہ جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت پاکستان کو متعدد برآمدات پر کم یا صفر ٹیرف کی سہولت حاصل ہے، جس کے بدلے انسانی حقوق، لیبر قوانین اور گورننس اصلاحات کی پاسداری لازم ہے۔

فورم کے دوران ٹیکسٹائل، زراعت، فارماسیوٹیکل، صحت کے آلات، قابلِ تجدید توانائی اور گرین لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات، ملکی معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ روابط کو فروغ دینے اور مالیاتی اداروں کے ساتھ اشتراک کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے، خاص طور پر گلوبل گیٹ وے اقدام کے تناظر میں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قریباً 70 کروڑ آبادی پر مشتمل دونوں خطوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، جبکہ زراعت، معدنیات، آئی ٹی، جدید مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر، بلیو اکانومی اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی