متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

تیل برآمد کرنے والے ان عالمی اتحادوں اور ان کے عملی قائد سعودی عرب کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، ایسے وقت میں جب ایران سے جاری جنگ نے عالمی توانائی کی منڈی کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپیک پلس کا ستمبر کے لیے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا اعلان

ایک دیرینہ رکن رہنے والے متحدہ عرب امارات کی اوپیک سے علیحدگی کو ایک غیر متوقع پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تنظیم کے اندر انتشار پیدا ہونے اور اس کی مجموعی طاقت کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

اوپیک عموماً جغرافیائی سیاست اور پیداواری کوٹہ جیسے معاملات پر اختلافات کے باوجود ایک متحد موقف پیش کرتا رہا ہے۔

خلیجی ممالک پہلے ہی آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جو ایران اور عمان کے درمیان ایک اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 5واں حصہ خام تیل اور مائع قدرتی گیس گزرتی ہے۔

ایرانی دھمکیوں اور جہازوں پر حملوں کے باعث ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اوپیک پلس کا ستمبر کے لیے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا اعلان

ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے نکلنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے اوپیک پر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک کو امریکی فوجی تحفظ اور تیل کی قیمتوں کے درمیان بھی تعلق جوڑتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ان ممالک کا دفاع کرتا ہے مگر وہ بلند قیمتوں کے ذریعے دنیا کا استحصال کرتے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات نے ایران کے حملوں کے دوران دیگر عرب ممالک کے رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے پیر کو گلف انفلوئنسرز فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک نے لاجسٹک سطح پر تو ایک دوسرے کا ساتھ دیا، مگر سیاسی اور عسکری طور پر ان کا ردعمل تاریخی طور پر کمزور رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ سے تو اس قسم کے کمزور مؤقف کی توقع تھی، تاہم خلیج تعاون کونسل سے ایسی کارکردگی غیر متوقع اور حیران کن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘