کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ، میزبان اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنی حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں لپ فلرز سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر واضح ردعمل دیتے ہوئے حقیقت بیان کر دی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ گزشتہ تقریباً 50 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور عوام کے سامنے ہیں اس لیے اگر انہوں نے کبھی کوئی بڑی کاسمیٹک سرجری کروائی ہوتی تو ناظرین ضرور محسوس کر لیتے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر پتلے ہیں جس کی وجہ سے وہ لپ پینسل کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق لپ پینسل میک اپ کا ایک اہم حصہ ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کے ہونٹ کم نمایاں ہوں۔

بشریٰ انصاری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بڑے کاسمیٹک پروسیجر یا لپ فلرز کا استعمال نہیں کرتیں تاہم وہ کبھی کبھار ہلکی سی آؤٹ لائن بنواتی ہیں تاکہ میک اپ کے دوران ہونٹ زیادہ واضح اور مناسب نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ دوست اداکارہ بشریٰ انصاری پر شدید برہم، وجہ کیا بنی؟ 

اداکارہ کے مطابق یہ صرف ایک میک اپ تکنیک ہے جس سے ہونٹ زیادہ بھرے ہوئے اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کی قدرتی ساخت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp