ایران نے آگاہ کیا ہے کہ وہ بحران کی حالت میں ہے اور چاہتا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کھول دیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران اس وقت بحران کی حالت میں ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قیادت کے معاملات کو سمجھنے اور منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ تاحال نہیں ہو سکا، تاہم پاکستان کی درخواست پر ہونے والی جنگ بندی تاحال برقرار رہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری 2 ماہ پر محیط جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی نئی ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہیں، جس کے باعث تنازع کے حل کی امیدوں کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اس جنگ نے نہ صرف توانائی کی عالمی رسد متاثر کی بلکہ مہنگائی میں اضافہ اور ہزاروں جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنی ہے۔

ایرانی تجویز میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور خلیجی بحری راستوں سے متعلق تنازعات کے حل تک ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت مؤخر رکھی جائے۔ تاہم امریکی مؤقف ہے کہ جوہری معاملہ مذاکرات کے آغاز ہی سے زیر بحث آنا چاہیے، اور اسی نکتے پر صدر ٹرمپ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

امریکا کا ایرانی ڈرون نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘