پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دےد یا ہے۔

عدالت نے تھری ایم کے تحت گرفتار دیگر ملزمان کی درخواستیں بھی منظور کرلی ہیں اور اس حوالے سے مختصر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

علی محمد خان کے وکیل علی زمان ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ علی محمد خان کو تھری ایم او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ کے پاس یہ اختیار ہے کہ جو شخص امن و امان خراب کرتا ہے اس کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے۔

دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور نے ریماکس دیے کہ جو پریس کانفرنس کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے اور بات نہ کرنے والوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک پریس کانفرنس پر کس طرح اتنے سنجیدہ الزامات ختم ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر علی محمد خان کے وکیل علی زمان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تو کے پی پولیس نے ان کو تھری ایم پی او میں گرفتار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار