پی ایس ایل کوالیفائر، بابر اعظم کے مداح میدان میں گھس آئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال اس وقت غیر معمولی ہوگئی جب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے مداح مختلف مواقع پر گراؤنڈ میں داخل ہو گئے۔

میچ کے دوران فیلڈنگ کے وقت 2 بار تماشائی بابر اعظم سے ملنے کی کوشش میں میدان میں گھس آئے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پکڑ کر باہر منتقل کردیا۔

اس سے قبل بھی ایک مداح بابر اعظم کی سینچری پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے وکٹ تک پہنچ گیا تھا، جسے بھی موقع پر موجود عملے نے قابو کر لیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز بابر اعظم نے سینچری اسکور کی، جس کی بدولت پشاور نے اسلام آباد کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی