کینسر کی تشخیص کے بعد سوشل میڈیا معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار کے لیے ’لائف لائن‘ کیسے بنا؟

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار نکول پولیزی نے انکشاف کیا ہے کہ سروائیکل کینسر کی تشخیص کے بعد سوشل میڈیا ان کے لیے حوصلہ اور امید کا اہم ذریعہ ثابت ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اسٹیج ون کینسر کی تشخیص کے بعد وہ شدید خوف اور اضطراب کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کے بقول ’جب مجھے بیماری کے بارے میں معلوم ہوا تو مجھے لگا کہ شاید میں زندہ نہیں رہوں گی، اور میں بری طرح گھبرا گئی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شرمندگی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، بڑی آنت کے کینسر کی وہ نشانیاں جو آپ کو معلوم ہونی چاہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا رخ کیا جہاں انہیں ایسی خواتین کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں جو اسی بیماری سے لڑ کر صحت یاب ہو چکی تھیں۔

نکول پولیزی کے مطابق ان ویڈیوز نے ان کے خوف کو کم کرنے اور امید بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے متعدد ویڈیوز دیکھیں جن میں خواتین کہہ رہی تھیں کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہی ہیں جس سے مجھے بھی حوصلہ ملا کہ میں بھی اس مشکل وقت سے نکل سکتی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

ریئلٹی اسٹار نے بتایا کہ اسی حوصلہ افزائی کے بعد انہوں نے اپنے کینسر کے سفر کو خود بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ دیگر متاثرہ افراد کو ہمت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران انہیں دنیا بھر سے خواتین کی جانب سے بھرپور حمایت ملی جنہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین دوا ’اسپرین‘ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

نکول پولیزی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نہ صرف معلومات کا ذریعہ بنا بلکہ اس نے انہیں ایک مضبوط کمیونٹی سے بھی جوڑ دیا جس نے ان کے علاج کے سفر کو نسبتاً آسان بنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp