ڈھاکا میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس کو مطلوب خطرناک ملزم ہلاک

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نیو مارکیٹ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک مبینہ خطرناک جرائم پیشہ شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت نعیم احمد ٹٹن کے نام سے کی ہے، جسے 1980 کی دہائی کا بدنام مجرم قرار دیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹٹن سنہ 2001 میں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے 23 انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر شامل تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں اسٹیل مل کے بوائلر میں دھماکا، 8 مزدور جھلس کر زخمی

رمنا ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر مسعود عالم نے بتایا کہ مقتول کی شناخت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ منگل کی شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر ڈھاکا یونیورسٹی سے متصل نیو مارکیٹ کے مغربی علاقے میں شاہنواز اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی حملہ آور موٹر سائیکلوں پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کا ڈھاکا میں مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان

فائرنگ کے نتیجے میں نعیم احمد ٹٹن کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر پانچ سے چھ گولیاں لگیں۔ راہگیروں نے انہیں فوری طور پر ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے رات 8 بج کر 27 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘