آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کے لیے مقررہ مدت میں جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان کے مطابق اگر کسی اہل ووٹر کا نام انتخابی فہرست میں شامل نہ ہو یا درج معلومات میں کوئی غلطی موجود ہو تو فوری طور پر اصلاح کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

الیکشن کمیشن کے مطابق دعوے، اعتراضات اور درستگی سے متعلق درخواستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران کے پاس جمع کروائی جائیں گی تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں پر دعوے اور اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، لہٰذا شہری مقررہ وقت کے اندر اپنے ووٹ کی تصدیق اور ضروری درستگی مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

الیکشن کمیشن نے زور دیا ہے کہ شفاف اور درست انتخابی عمل کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے، جبکہ درست انتخابی فہرستوں کی تیاری سے جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شہری اپنے ووٹ کی تفصیلات چیک کر کے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ