چمن سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں جاری آپریشن غضب للحق کا حصہ ہیں، جو پاک افغان سرحد پر افغان طالبان فورسز اور دہشت گردوں کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے چمن کے علاقے میں انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ افغان طالبان کی کئی پوسٹیں اور گاڑیاں نشانہ بنا کر تباہ کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھرپور اور مؤثر جواب

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے، وطن کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی منگل کو بھی چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ اتوار کو جنوبی وزیرستان میں شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ میں ملوث افغان طالبان کی گن پوزیشنز کو بھی تباہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں حالیہ اضافے کے باعث، جہاں حملوں کا ہدف اکثر سیکیورٹی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوتے ہیں، ریاست نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں تیزی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ اور فائرنگ، 3 چینی باشندے ہلاک

اسلام آباد متعدد بار افغان طالبان سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، خصوصاً کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

تاہم حکام کے مطابق ان مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا، پاکستان اس وقت افغان طالبان اور اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری رکھے ہوئے ہے۔

مذکورہ آپریشن 26 فروری کی رات افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال سرحد پار حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

18 مارچ کو برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر عارضی وقفے کے بعد پاکستان نے 26 مارچ کو آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں