مریم نواز سے شرمین عبید چنائے کی ملاقات، فن و ثقافت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرمین عبید چنائے کا خیر مقدم کیا اور ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور سماجی مسائل کو دستاویزی فلم سازی کے ذریعے اجاگر کرنے کے عمل کو سراہا۔

شرمین عبید چنائے نے بھی مریم نواز شریف کی فن و ثقافت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں این ایس آئی ٹی سٹی میں پنجاب فلم سٹی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر باہمی اشتراک کار پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب فلم سٹی منصوبہ پاکستان کا پہلا ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا پروڈکشن ہب ہوگا جہاں فلم، ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا، وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس منصوبے میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ اسپاٹس اور جھیل بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلم سٹی میں کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پی ایچ اے کو مینار پاکستان اور ڈیجیٹل ہسٹری میوزیم کی بحالی کی ہدایت بھی کی۔

شرمین عبید چنائے نے گفتگو میں کہاکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں اچھا کام ہو رہا ہے، جبکہ بسنت فیسٹیول کے دوبارہ انعقاد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی بحالی سے عوام کو معیاری تفریح کے مواقع مل رہے ہیں۔

ان کے مطابق آئندہ برس بسنت فیسٹیول کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ہالی ووڈ شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘