قدرت کا کرشمہ: میساچوسٹس کے ساحل پر نایاب ‘2 رنگی’ لابسٹر پکڑا گیا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میساچوسٹس میں کیپ کوڈ کے ساحل پر ایک انتہائی نایاب لابسٹر (جھینگا) پکڑا گیا ہے جس کا رنگ قدرت کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس نایاب سمندری جاندار کا رنگ بالکل درمیان سے 2 حصوں میں تقسیم ہے؛ ایک حصہ گہرا بھورا ہے جو کہ عام لابسٹر کا رنگ ہوتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ چمکدار نارنجی رنگ کا ہے۔

ماہرینِ سمندری حیات کے مطابق اس طرح کے2  رنگی لابسٹر کی موجودگی کے امکانات 5 کروڑ میں سے صرف ایک ہوتے ہیں۔ ‘ٹموتھی مائیکل’ نامی ماہی گیر کشتی کے عملے نے جب اسے جال میں پایا تو وہ اس کی حیرت انگیز رنگت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟

 اس مادہ لابسٹر کا وزن 3 پاؤنڈ سے زائد ہے اور اس کے سر سے لے کر دم تک رنگوں کی تقسیم ایک سیدھی لکیر کی صورت میں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی رنگت جنیاتی تغیر کا نتیجہ ہے۔ ‘پاپولر سائنس’ کی رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب 2 مختلف فرٹیلائزڈ انڈے آپس میں مل جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جاندار میں دونوں رنگوں کی خصوصیات بیک وقت موجود ہوتی ہیں۔

اپنی منفرد خوبصورتی کی وجہ سے یہ لابسٹر کسی کی خوراک بننے سے بچ گیا ہے۔ ماہی گیر کمپنی نے اسے جنوب مشرقی میساچوسٹس میں واقع ‘ووڈز ہول سائنس ایکویریم’ کو عطیہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو روسی مارکیٹ تک رسائی، سی فوڈ ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت

 ادارے کی ماہرِ حیاتیات جولیا اسٹڈلے کا کہنا ہے کہ یہ جاندار نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ جنیاتی مطالعے کے لیے بھی بہترین مثال ہے۔ اسے 2027 میں تزئین و آرائش کے بعد عوام کی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سمندر میں نیلے رنگ کے لابسٹر ملنے کے امکانات 20 لاکھ میں ایک، جبکہ زرد لابسٹر کے 3 کروڑ میں ایک ہوتے ہیں، مگر دو رنگوں والے اس لابسٹر کا ملنا دنیا کے نایاب ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا