زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ بدھ کے روز پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گیا۔

جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مئی سے 15 مئی تک 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورے پر، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلے گی

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کا دستہ بدھ کی شام جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، جہاں پاکستان ویمنز ٹیم کی منیجر عائشہ اشہر نے ان کا استقبال کیا۔

آمد کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گی جبکہ جمعرات کی شام سے تاریخی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گی، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا تربیتی سیشن نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کریں گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال سیریز کا آغاز 3 ون ڈے میچز سے ہوگا، جو 3، 6 اور 9 مئی کو اسی میدان میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل ہوں گی، جن کے مقابلے 12، 14 اور 15 مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا تاریخی دورہ، 6 وائٹ بال میچز کراچی میں ہوں گے

یہ ٹی20 میچز پاکستان کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں نہایت اہم ہوں گے، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں ایک سہ فریقی ٹی20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی، جس میں میزبان ٹیم اور ویسٹ انڈیز شامل ہوں گی۔

یہ میچز 28 مئی سے 4 جون تک شیڈول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور