صومالیہ کی تعاون کی یقین دہانی، یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات تیز

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانی شہریوں کے اغوا کے معاملے پر صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ مغویوں کی بحفاظت رہائی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی صومالی بحری قزاقوں کی قید میں، حکومت پاکستان کی سفارتی کوششیں، مغویوں نے اہلخانہ کو کیا بتایا؟

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکام نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ یرغمالی پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ پاکستان نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر صومالی حکومت کے سامنے اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ بحری جہاز Honour 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:’یہ میرا آخری پیغام ہے، ہمیں مارنے کے لیے لے جا رہے ہیں‘، قزاقوں کی قید میں پاکستانی کی دل دہلا دینے والی آڈیو وائرل

دوسری جانب مغویوں کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی جلد بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی