کراچی میں جدید طبی سہولیات کا اضافہ، الخدمت ڈائیگناسٹکس میں جدید سالماتی تشخیصی سروسز کا آغاز

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر میں معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں الخدمت ڈائیگناسٹک کرچی نے جدید سالماتی تشخیصی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور کم لاگت تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک 10 ارب روپے کی امداد غزہ پہنچا دی گئی، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک

ادارے کی جانب سے جدید ترین سیک اسٹوڈیو جینیٹک اینالائزر (جینیاتی تجزیہ کار) کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، جو ڈی این اے کے اجزا کے تجزیے اور روایتی جینیاتی ترتیب بندی کے ذریعے جینیاتی تبدیلیوں کی انتہائی درست تشخیص ممکن بنائے گا۔

الخدمت انتطامیہ کے مطابق یہ جدید نظام موروثی بیماریوں جیسے سسٹک فائبر وسس اور بیٹا تھیلیسیمیا کی تشخیص میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ کینسر کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، جہاں مخصوص جینیاتی تبدیلیوں کی نشاندہی کے ذریعے ہدفی علاج کو مؤثر بنایا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ اس سہولت کے تحت خون کے کینسر کی نوعیت کی جانچ، اعضا کی پیوند کاری کے لیے جینیاتی مطابقت کی جانچ، اور بیکٹیریا و فنگس سمیت مختلف جراثیمی انفیکشنز کی شناخت بھی ممکن ہوگی۔ یہ پلیٹ فارم جدید جینیاتی ترتیب بندی کے نتائج کی تصدیق کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الخدمت ڈائگنوسٹک کا تاریخی سنگ میل: ایف سی پی ایس پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لیے تسلیم شدہ قرار

الخدمت کے ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جدید طبی ٹیکنالوجی کے فروغ اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ جدید خودکار نظام اور کمپیکٹ ڈیزائن کے باعث نتائج جلد اور زیادہ درستگی کے ساتھ حاصل کیے جا سکیں گے، جس سے بیرونی لیبارٹریز پر انحصار بھی کم ہوگا۔

یہ سروسز جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے، جس سے کراچی میں سستی اور معیاری سالماتی تشخیصی سہولیات تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز اسپتال میں آتشزدگی کب اور کیسے ہوئی؟ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تفصیلات بتا دیں

پمز اسپتال میں جان لیوا آگ کیسے لگی؟ سی ڈی اے رپورٹ سامنے آگئی

تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو امن و انصاف کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، خورشید شاہ

پمز اسپتال سانحہ، وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، وفاقی سیکریٹری صحت معطل

پمز اسپتال سانحہ، سویٹ ہوم متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، زمرد خان کا اعلان

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار