کراچی سٹی کونسل، مخصوص نشستوں پر 2 خواجہ سراؤں سمیت 119 منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سٹی کونسل میں مخصوص نشستوں پر 2 خواجہ سراؤں سمیت 119 منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے کراچی سٹی کونسل میں مخصوص نشستوں پر منتخب 119 اراکین سے حلف لے لیا، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو 6 کٹیگریز میں 121 نشستوں پر منتخب کیا گیا، 2 ارکان غیر حاضر رہے۔

پیپلز پارٹی 51 مخصوص نشستوں کے ساتھ سرفہرست، جماعت اسلامی 43 مخصوص نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے کوٹے میں 20، مسلم لیگ ن 6 اور جے یو آئی کو ایک نشست ملی۔

خواتین کی مخصوص نشستوں میں پیپلز پارٹی کو 34، جماعت اسلامی کو 29 ، تحریک انصاف 14، مسلم لیگ ن 3 اور جے یوآئی نے 3 نشستیں حاصل کیں۔

یوتھ کوٹے پر پیپلز پارٹی کو 5، جماعت اسلامی کو 4، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ کوایک نشست ملی، لیبر کوٹے پر پیپلز پارٹی کو 5، جماعت اسلامی کو 4، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ کو ایک نشست ملی جبکہ اقلیتی کوٹے پر پیپلز پارٹی کو 5، جماعت اسلامی کو 4، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ کو ایک نشست ملی۔

معذور کوٹے کی مخصوص نشستوں میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست ملی، خواجہ سرا کوٹے پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست ملی۔

اس حساب سے پیپلز پارٹی کو 51 مخصوص نشستیں ملیں، جماعت اسلامی کو 43، پی ٹی آئی کو 20، ن لیگ کو 6 اور جے یو آئی کو ایک نشست ملی۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 367 سیٹوں میں پیپلز پارٹی کی 155، جماعت اسلامی 130، پی ٹی آئی 62، ن لیگ 14، جے یو آئی 4 اور ’ٹی ایل پی‘ کو ایک نشست ملی ہے، مخصوص نشستوں کے علاوہ منتخب چیئرمینز کی تعداد 246 ہے۔

حلف برداری کی تقریب تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے ارکان نے ممبرز کی اسکروٹنی کا مطالبہ کیا، اسکروٹنی نا کرنے پر جماعت اسلامی کے ارکان نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، حلف برداری کی تقریب ہنگامہ آرائی کے باوجود جاری رہی اور مخصوص نشستوں پر 2 خواجہ سراؤں سمیت 119 منتخب اراکین نے حلف لیا۔

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو نمائندگی ملی، اب تبدیلی آئے گی، شہزادی

حلف برداری کی تقریب کے بعد خواجہ سرا شہزادی نے وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ پہلی بار پاکستان میں خواجہ سراؤں کو نمائندگی ملی۔ کوشش رہے گی کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے، اب تک خواجہ سراؤں کا تصور ناچنا اور بھیک مانگنا تھا لیکن آج سے اس میں تبدیلی آئے گی۔

حلف برداری کی تقریب کے آغاز میں ہال میں دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے، ہال کی گیلری سے نعرے بازی ہوتی رہی تو دوسری جانب حافظ نعیم کے پلے کارڈز اٹھائے ہال کے وسط میں جماعت اسلامی کی خواتین ایک ہی حلیے میں دکھائی دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندے اپنے موبائل میں عمران خان کی تصویر کھول کر لہراتے رہے تو دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کی خاتون رکن مریم نواز کا پرنٹڈ دوپٹہ لہراتی دکھائی دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار