پاکستان اور سنگاپور کے سفارتی تعلقات کے 60 سال، قوالی کی دلکش محفل کا انعقاد

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر سنگاپور میں ایک روح پرور قوالی کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سنگاپور میں پاکستان ہائی کمیشن نے ’ایسپلینیڈ  تھیٹرز آن دی بے‘ کے اشتراک سے ’محبوب کے قدموں میں‘ کے عنوان سے قوالی پروگرام منعقد کیا۔ اس تقریب میں سفارتی حلقوں، کاروباری شخصیات، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد، پاکستانی کمیونٹی اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور عوامی روابط کی عکاسی ہے۔

محفل میں معروف قوال جوڑی رضوان اور معظم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ دونوں لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں اور صوفیانہ موسیقی کی صدیوں پرانی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کی روحانی اور دلنشین پرفارمنس نے حاضرین کو مسحور کر دیا اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے کہا کہ قوالی صوفیا کی تعلیمات سے جڑی ہوئی ایک طاقتور روحانی روایت ہے، جو محبت، ہم آہنگی اور عقیدت کا پیغام دیتی ہے اور مختلف ثقافتوں اور قوموں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔

اس موقع پر ہائی کمشنر کی جانب سے سفارتکاروں اور معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، جس سے باہمی روابط کو مزید فروغ ملا۔ تقریب نے پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی بھی عکاسی کی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟