ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فوکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے چند لمحے قبل پولیس کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتے کی جانب سے مبینہ حملہ آور کی نشاندہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں پیش آنے والے اس واقعے کی سیکیورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تربیت یافتہ کتا (کے نائن) حملے سے چند لمحے قبل حملہ آور پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اس کمرے میں جھانک رہا ہے جس میں وہ موجود تھا۔

تاہم ہینڈلر نے کتے کو پیچھے کھینچ لیا جس کے چند لمحے بعد ہی حملہ آور رائفل سے لیس دوڑتا ہوا کمرے باہر آتا ہے اور سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے تیزی گزر کر تقریب کی طرف بھاگتا ہے جہاں سینکڑوں صحافیوں اور اعلیٰ امریکی حکام سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں تقریب میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار، فائرنگ کرنیوالا  بھیڑیا اور ذہنی بیمار ہے، صدر ٹرمپ

میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ حملہ آور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے شاٹ گن کے ساتھ ایک سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ بھی کر دی، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچنے سے پہلے ہی قابو کر لیا گیا اور زمین پر گرا کر گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، خاص طور پر اس بات پر کہ مشتبہ سرگرمی کی نشاندہی ہونے کے باوجود فوری کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں