پی ایس ایل فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں، عاطف اسلم، آئمہ بیگ آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اتوار کو میچ سے قبل عظیم الشان تقریب منعقد کی جائےگی۔

اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ رنگا رنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، متعلقہ ڈائریکٹرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فائنل میچ سے قبل ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کو حتمی شکل دے دی گئی، جبکہ چیئرمین پی سی بی نے تمام انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے شائقین کو ہدایت کی کہ وہ شاندار اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمرعبداللہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی مؤقف کی مکمل نفی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

چینی روبوٹ کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار انٹری، پہلے ہی روز حصص میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ

عمران خان کو ریلیف سیاسی دباؤ سے نہیں، سپریم کورٹ سے ملا، پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر سوالات اٹھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد