امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی ثالثی کے باعث لاکھوں زندگیاں محفوظ رہیں، وزیراعظم

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار کے باعث لاکھوں لوگوں کی جانیں محفوظ رہیں۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بلند مقام عطا کیا ہے، اور ملک کا ثالثی کردار کئی انسانی جانیں بچانے کا سبب بنا ہے۔

خواجہ احمد حسان نے اس موقع پر کہا کہ امت مسلمہ کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر فخر ہے، جبکہ آج دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی، اور بعد ازاں بھی پاکستان مختلف معاملات میں مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

انسٹاگرام کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا اعلان، میسجز کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی