لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل کے موقع پر لاہور میں ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں اور شائقینِ کرکٹ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق فائنل میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ غلط پارکنگ کی روک تھام کے لیے 11 لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز میں ٹائٹل کی جنگ

شائقین کے لیے پانچ خصوصی پارکنگ اسٹینڈز قائم کیے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ کالج فار بوائز اور سی بی ڈی پارکنگ شامل ہیں۔ مغل پورہ اور گڑھی شاہو سے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی کے اطراف میں پارک کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی تاکہ شہریوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق فائنل میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے تاکہ غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور روٹس کے اطراف سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ حساس مقامات اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں تاکہ پی ایس ایل 11 کے فائنل کا انعقاد پُرامن اور محفوظ ماحول میں یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

انسٹاگرام کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا اعلان، میسجز کی پرائیویسی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی