جب سلمان خان نے کترینہ کیف کو چھڑی سے مارا؟

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی سلمان خان کے غصے کے مسائل سے واقف ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف کو بھی ایک بار سلمان خان کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ سلمان خان نے کترینہ کیف کو چھڑی سے مارا، ان کے غصے کو کنٹرول کرنے کے لیے کرینہ کپور کو میدان میں آنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ پر چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2012 میں سلمان خان  اور کترینہ کیف ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران ایک عجیب و غریب واقعہ ہوا جس نے ٹنسل ٹاؤن کے ارد گرد کافی ہلچل مچا دی۔

کترینہ کیف نے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ایک سین کے لیے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے جن سے کترینہ کیف کا جسم جھلک رہا تھا، کترینہ کیف کے باریک کپڑوں نے سلمان خان کو اس حد تک مشتعل کر دیا تھا کہ انہوں نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے سے بھی دریغ نہ کیا۔

فوٹو کریڈٹ(بالی ووڈ)

میگزین CineBlitz کی رپورٹ کے مطابق  سلمان خان سیٹ پر بیٹھے تھے اور اپنی ہیروئین کا وینٹی وین سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ جب ان کی ہیروئن کترینہ کیف وینٹی وین سے باہر آئیں اور سلمان خان سے گلے ملنے کا سین ریکارڈ کرنے کے لیے ان کے پاس گئیں تو انہوں نے بہت باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے، سلمان خان نے غصے میں کترینہ کیف سے پوچھا کہ انہوں  نے کیا پہن رکھا ہے اور کیوں؟‘

اس پر کترینہ کیف نے بظاہر اپنے کندھے اچکا دیے اور کہنے لگیں کہ یہ ڈائریکٹر کا فیصلہ تھا۔

یوں تو کترینہ نے مناسب جواب دیا لیکن سلمان خان نے غصے سے کہا ‘میں آپ کے ڈائریکٹر کو دیکھ لوں گا’

اس کے بعد سلمان خان نے چھڑی اٹھائی اور کترینہ کیف کو چھڑی سے مارنا شروع کردیا ۔مزید مار کھانے سے بچنے کے لیے کترینہ کیف اپنی وینٹی وین کی طرف بھاگی اور کرینہ کپورکو مدد کے لیے بلایا، جو ان سے چند بلاکس کے فاصلے پر ہیروئن کے لیے شوٹنگ کر رہی تھیں۔ اس کے بعد وہ ان کے سیٹ پر آئیں، انہوں نے سلمان خان کو سمجھایا، یوں سلمان خان کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔

بعدازاں یہ واقعہ برسوں تک بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگوں کی زبانوں پر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟