‏اظہر مشوانی کا ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى اور ان كى فيملى پر حمله

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریکِ انصاف سے وابستہ اور پاکستان کو مطلوب ملزم اظہر مشوانی نے ایران نواز اور قادیانی رجحانات رکھنے والے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ معروف مذہبی رہنما حافظ طاہر محمود اشرفی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

‏اس وقت حافظ طاہر محمود اشرفی اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم چلانے پر اظہر مشوانی و دیگر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

‏عینی شاہدین کے مطابق علامہ اشرفی بار بار حملہ آوروں کو متنبہ کرتے رہے کہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود ہیں، اور اس طرح کا رویہ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ ہماری معاشرتی روایات کے بھی سراسر خلاف ہے۔

‏مگر مشتعل حملہ آوروں نے نہ صرف ان کی بات کو نظر انداز کیا بلکہ نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے پہلے عسکری قومی شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کی، اور پھر امتناعِ قادیانیت آرڈیننس (26 اپریل 1984) کے خلاف بھی نعرے بازی شروع کر دی۔

اظہر مشوانی

‏اس کے علاوہ کچھ عناصر نے عرب اسلامی ممالک کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھی زہر اگلا، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

‏اسی دوران چند عرب نوجوان موقع پر آگے بڑھے، انہوں نے نہ صرف صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی بلکہ مظاہرین کو پیچھے دھکیلتے ہوئے انہیں بنیادی اخلاقیات، تہذیب اور خاندانی اقدار کا احساس دلایا کہ کم از کم باپردہ خواتین ہی کا کچھ لحاظ رکھا جائے، ان عرب جوانوں کی بروقت مداخلت نے ایک بڑے سانحے کو جنم لینے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیں:اظہر مشوانی نے بھائیوں کی گھر واپسی پر کیا کہا؟

‏ سیاسی و نظریاتی اختلاف اپنی جگہ، مگر جب بات ذاتی حملوں، خاندانوں کی تضحیک اور قومی وقار کو پامال کرنے تک پہنچ جائے تو یہ اختلاف نہیں  بلکہ کھلی بدتمیزی اور انتشار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسم پر ’جی پی ایس نما ڈیوائس اور ونگ ٹیگ‘، مظفرآباد کے سیاحتی مقام پیرچناسی میں مشتبہ عقاب پکڑا گیا

پہلا ٹی20: پاکستانی ویمنز بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ، زمبابوے کو جیت کے لیے 238 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

ٹیسلا کا بیٹری پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ، 25 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان

سائبر کرائم سے ہوشیار: اسلام آباد پولیس نے جعلی لنکس اور ایپس کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

’ناکام ملک‘ کیوبا نے مدد طلب کی ہے، امریکا اس سے مذاکرات کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا