عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے اور بشری بی بی کو ذاتی معالج تک رسائی کے لیے سماعتیں کل

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں کیسز کی سماعت کل جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں، جبکہ عدالت نے دیگر متعلقہ فریقین کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کی پیروی وکیل سلمان اکرم راجا کر رہے ہیں۔ اس کیس میں عدالت نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی تھی، تاہم عدالتی حکم کے باوجود یہ ملاقات نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی سے متعلق معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں ان کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج اور فیملی کی رسائی دی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بشریٰ بی بی سے متعلق درخواست کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی