پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائنل میچ بھی دیکھا اور ایونٹ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِاعظم اور چیئرمین پی سی بی کی تصویر بھی بنائی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطااللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی