مشرق وسطیٰ میں پھر کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں قیمتیں 5 فیصد سے زیادہ اوپر چلی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسٹریٹ آف ہرمز میں ایک امریکی جنگی جہاز پر میزائل داغے جانے اور فجیرہ میں واقع ایک پیٹرولیم صنعتی تنصیب کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی منڈیوں میں پہلے سے موجود بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

اس صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5.5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 113.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 3.30ڈالر اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ بھی 2.74 ڈالر اضافے کے بعد 106.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی