وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے مختلف صوبوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید موسمی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے سیلاب سے دوچار ترک عوام سے دلی ہمدردی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
On behalf of the people and Government of Pakistan, as well as on my own behalf, I wish to extend our heartfelt condolences to my dear brother H.E. Recep Tayyip Erdoğan and to the brotherly people of Türkiye, on the devastating floods and extreme weather disturbances, that have…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 5, 2026
واضح رہے کہ ترکیہ میں سیلاب اور خراب موسم کے باعث غازی انتیپ، شانلی اورفہ اور آدی یمان ملحقہ علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔
بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دعائیں اور نیک تمنائیں اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: 500 ٹن سے زائد امدادی اشیا ترکیہ پہنچا چکے ہیں، شہباز شریف
’پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امدادی اور بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن انسانی اور مادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘













