بھارت کی جانب سے پانی روکنے کو جنگ تصور کریں گے، بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، رانا ثنااللہ نے واضح کردیا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائےگا، اور ایسی صورت میں بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ: 100 دن گزر گئے، بھارت اقوام متحدہ کے سوالات کا جواب نہ دے سکا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں پانی کے ذخائر بنانے کی ضرورت ہے، اور اس معاملے کو سندھ اور پنجاب نے طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے ذخائر بنانے سے متعلق حکمت عملی واپڈا اور ہمارے ذہن میں ہے، اور اس حوالے سے ہم نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں 3 سے 4 پانی کے ذخائر بنانے چاہییں، تاکہ بھارت پانی چھوڑے تو ہم سٹور کرلیں اور روکے تو استعمال کرلیں، چناب کے مقام پر پانی کے ذخائر بنانے کی تجویز ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی واضح کیاکہ پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائےگا۔

سفیروں اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، مئی کی جنگ میں بھارت کے لڑاکا طیارے گرائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، اور پھر جارحیت کی جس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے ایک حملے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کو جنگ تصور کیا جائےگا، اسحاق ڈار کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان کا اس حوالے سے دوٹوک مؤقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، لیکن اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا جنگ: بڑا فیصلہ ہونے والے ہیں، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹس کی آمدورفت میں تاخیر کا امکان

ویڈیو

ایران امریکا جنگ: بڑا فیصلہ ہونے والے ہیں، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی