پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کو جنگ تصور کیا جائےگا، اسحاق ڈار کا بھارت کو دوٹوک پیغام

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائےگا۔

سفیروں اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، مئی کی جنگ میں بھارت کے لڑاکا طیارے گرائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، اور پھر جارحیت کی جس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا طاقت سے جواب دے گا، ہم نے گزشتہ برس بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دینے کے بعد سفارتی میدان میں بھی شکست دی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، حالیہ دنوں میں دریائے چناب کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بھارت ہمیں دریاؤں کے پانی کا شفاف ڈیٹا فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران پر جب حملہ ہوا تو پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی، جبکہ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے، اور دونوں ممالک 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر بیٹھے، ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی