ایران فیفا مذاکرات: عالمی باڈی نے ایران کو 20 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران فٹبال فیڈریشن کو 2026 ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق اہم مذاکرات کے لیے اپنے زیورخ ہیڈکوارٹر طلب کر لیا ہے جس کے لیے 20 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راضی ہوگیا

یہ پیشرفت مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ فروری سے جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے جو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی۔ اس صورتحال کے باوجود فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔

سنہ2026  کا فٹبال ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ ایران کی شرکت و سفارتی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر یقینی کا شکار تھی۔

تاہم گزشتہ ہفتے وینکوور میں ہونے والی فیفا کانگریس میں جیانی انفانٹینو نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایران یقینی طور پر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور اپنے میچز امریکہ میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیے: ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

دوسری جانب 211 رکنی کانگریس میں ایران کا وفد شریک نہ ہو سکا۔ رپورٹس کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج اور ان کے ساتھیوں کو کینیڈین بارڈر حکام کے ساتھ تنازع کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔ایرانی میڈیا کے مطابق وفد نے امیگریشن حکام کے رویے کو توہین آمیز قرار دیا۔ کینیڈا اس سے قبل سنہ 2024 میں ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے جس کے باعث اس سے منسلک افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

تہران واپسی پر مہدی تاج نے فیفا کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر اب فیفا نے باضابطہ طور پر ایران کے وفد کو 20 مئی تک زیورخ آنے کی دعوت دے دی ہے تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بات چیت کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: عراق نے 40 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، ترکیہ کا 24 سالہ انتظار ختم

ٹورنامنٹ کے دوران ایران کی ٹیم ایریزونا کے شہر ٹکسن میں قیام کرے گی اور گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے خلاف میچز کھیلے گی۔ ایران اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا