ایران رواں سال امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راضی ہوگیا

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی حکومت نے تمام تر سفارتی اور فوجی تناؤ کے باوجود اپنی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بدھ کے روز سرکاری میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت کھیل و نوجوانان نے ورلڈ کپ کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور ٹیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اس عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

یہ اعلان ایک ایسے حساس وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مہینوں میں براہِ راست فوجی تصادم اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

ایرانی ترجمان نے اس صورتحال کو ’تیسری مسلط کردہ جنگ‘ سے تعبیر کیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں ایران اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کرے گا۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے بھی چند روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جس میں ایران کی یہ مجموعی طور پر ساتویں شرکت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ترانہ نہ گانے کا معاملہ، ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کے 7 ارکان نے آسٹریلیا میں پناہ لے لی

 اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی تحفظات کا ذکر کیا تھا، لیکن ایران کا موقف ہے کہ ان کی ٹیم قومی فخر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

 پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی حالیہ جنگ بندی نے ان سفارتی کوششوں کو مزید تقویت دی ہے جس کے باعث اس میگا ایونٹ میں ایران کی شرکت اب یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور