چین نے امریکی فوجی اقدام کی حمایت سے گریز کا عندیہ دیدیا

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی حکومت نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مسلسل مخالفت کرتی ہے جو بین الاقوامی قانون کی بنیاد سے محروم ہوں اور جنہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہ ہو۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کے روز میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین کے متعلقہ اقدامات قانون کے مطابق نافذ کیے جاتے ہیں اور یہ غیر ملکی قوانین اور اقدامات کے ناجائز سرحد پار اطلاق کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کی شمولیت پر چین کا سخت بیان، نتائج کیا ہوں گے؟

انہوں نے یہ بیان امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے اُس دعوے کے ردِعمل میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین اپنی کمپنیوں کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی ہدایت دے رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو چین کو ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر چین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے اور چینی بحری جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی طاقتیں بیجنگ میں اکٹھی، چین دنیا میں ابھرتاسپرپاور، امریکا پریشان

انہوں نے یہ بات اُس سوال کے جواب میں کہی جس میں بعض امریکی حکام کے اس بیان پر تبصرہ مانگا گیا تھا کہ چین کو آبنائے ہرمز میں امریکی قیادت میں ہونے والی فوجی کارروائی کی حمایت کرنی چاہیے۔

لن جیان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے، صورتِ حال کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں گے اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے تاکہ آبنائے میں جلد از جلد امن اور استحکام بحال ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟