بچت اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ، اسحاق ڈار کا مؤثر عملدرآمد پر اصرار

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت سمیت ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے کہ توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم، پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو ملنے والا اعزازیہ بھی بند

بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق قائم کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کفایت شعاری پر زور دیا کیونکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں اب بھی بلند ہیں۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ مختلف کفایت شعاری اقدامات کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں اب بھی بلند ہیں، اس لیے حکومت سمیت ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے کہ توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ایسے اہم اور ہنگامی نوعیت کے سرکاری امور جو ان اقدامات سے متاثر ہو سکتے ہوں، انہیں کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ضروری حکومتی امور کی انجام دہی متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں: پوری قوم کو پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس میں پیٹرولیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزرا، وزیر مملکت برائے خزانہ، سیکریٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، تجارت، پیٹرولیم، ثقافت و ورثہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی