ہیٹ ویو اور گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، آئندہ دنوں میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں آئندہ 5 روز کے دوران شدید ہیٹ ویو اور شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 7 سے 11 مئی کے دوران جنوبی اور وسطی علاقوں جبکہ بالائی علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں اس دوران غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور قصور شامل ہیں۔

ادھر جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جہاں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانیوال میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، تربت اور پنجگور میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین، بزرگوں اور مریضوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ پانی کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے جبکہ اسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور موبائل ہیلتھ ٹیموں کو بھی فعال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے اور گلیشیائی جھیلوں سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں کے لیے الگ سے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز، سر ڈھانپنے، ہلکے کپڑے پہننے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا عمان سے پاکستان پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی