سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

عدالتی شیڈول کے مطابق ان درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی۔ سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس شاہد وحید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل ہوں گے۔

دونوں درخواست گزاروں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے اپنی سزا معطل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ اب عدالت اس کیس کی آئندہ سماعت میں درخواستوں پر ابتدائی غور کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp