پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں آئندہ 15 روزہ جائزے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں قریباً 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی ردوبدل متوقع ہے، بشرطیکہ حکومت اضافی پیٹرولیم لیوی عائد نہ کرے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل انڈسٹری کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 270 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 77 پیسے فی لیٹر تک جاسکتی ہے۔

اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ(FOB) قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو 139.03 ڈالر سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریمیم اور دیگر اخراجات میں معمولی کمی کے باوجود مجموعی اضافے کو روکا نہ جاسکا، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بھی قیمت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔ ڈیزل کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافے کے باوجود کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر اخراجات میں کمی کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ محدود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات فوری محسوس کریں گے، جبکہ ڈیزل کی قیمت کو حکومتی پالیسی اقدامات نے نسبتاً مستحکم رکھا ہے۔

حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے ٹیکس، لیوی اور شرح مبادلہ سے متعلق فیصلوں کے بعد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزا فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم